الف ممدودہ
الف ممدودہ کا مسئلہ صرف مرکّبات میں پیدا ہوتا ہے۔ یعنی دل آرام لکھا جائے یا دلارام۔ ایسی صورت میں اصول یہ ہونا چاہیے کہ معیاری تلفّظ کو رہنما بنایا جائے اور مرکّب جیسے بولا جاتا ہو، ویسے ہی لکھا جائے۔
بغیر مد کے:
- برفاب
- تیزاب
- سیلاب
- غرقاب
- سیماب
- زہراب
- گلافتاب
- تلخاب
- سردابہ
- گرمابہ
- مرغابی
- خوشامد
- دستاویز
مع مد کے:
- گرد آلود
- دل آویز
- عالم آرا
- جہان آباد
- دل آرا
- دل آرام
- دو آبہ
- ابر آلود
- خمار آلود
- قہر آلود
- زہر آلود
- زنگ آلود
- خون آلود
- رنگ آمیز
- درد آمیز
- جہاں آرا
- حسن آرا
- خانہ آباد
- عشق آباد
- عدم آباد